پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 55 ہزار روپے جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 55 ہزار روپے جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت کے لیے خطرناک عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔

 ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے 96 انسپکشنز کی گئیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات، اور حشرات الارض کی موجودگی کی وجہ سے میٹ شاپس اور سویٹس اینڈ بیکریز یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ دوران معائنہ ممنوعہ اجزاء، کریانہ اسٹورز سے غیر معیاری چائنا سالٹ اور ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ضلعی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کے لیے مسلسل جاری رہیں گی تاکہ شہری محفوظ اور معیاری مصنوعات استعمال کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں