ایبٹ آباد:گھریلو جھگڑ ے پر شوہر نے 3 بچوں کو زہر دے کر مارڈالا

ایبٹ آباد:گھریلو جھگڑ ے پر شوہر نے 3 بچوں کو زہر دے کر مارڈالا

ایبٹ آباد (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کاغان کالونی اقرا لین میں پیش آیا۔۔۔

 ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ حالات سے تنگ کاشف سواتی نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنے ہی بچوں کی جان لے لی جبکہ زہر کھانے سے میاں بیوی کی حالت بھی تشویشناک ہے ،انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔مرنے والوں میں چھ سالہ غازیان ،5سالہ عائزل اور 3سالہ شاہ زین شامل ہیں، پولیس نے تینوں بچوں کی لاشیں تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔دلخراش واقعہ کے بعد ایبٹ آباد کے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، مقامی افرادنے مطالبہ کیا ہے کہ اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے ۔ پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑ ے پر خاوند نے بیوی اور تین بچوں سمیت زہر کھا لیا جس کے نتیجہ میں کم سن تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں