شورکوٹ:ستھرا پنجاب مہم کے ورکر پر نا معلوم افراد کا تشدد
ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ کے نواحی علاقے بھنگو کوٹھی، دوراں پور روڈ پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت کام کرنے والے ایک ورکر پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ بشارت کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔