رائے ونڈ :گھرمیں سوئی بوڑھی خاتون کو گلا گھونٹ کر مارڈالا
کاہنہ (نمائندہ دنیا) رائے ونڈ کے نواحی علاقے حویلی بٹو والی کے قریب بھچوکی پھاٹک پر نامعلوم افراد نے رات کے وقت گھر میں سوئی بوڑھی خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
مقتولہ کی شناخت رئیسہ بیوہ اسرائیل خاں کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ گھر میں اکیلی رہتی تھی اور اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی ،ہمسایوں نے صبح وقوعہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔