12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے 12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے 12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کو ماڈل کالونی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی بازار سے گھر کی چیزیں لینے گئی تھی، ملزم قاسم حسین بچی کو ورغلا کر ماڈل کالونی میں واقع گھر لے گیا اور کمرے میں نازیبا حرکات کیں۔ اس دوران شور کرنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔