دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میانی صاحب قبرستان کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، غیر قانونی پستول، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی حیدر اور اشمان کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں