کاہنہ ،45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
لاہور( این این آئی )شہر میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔گلشن اقبال سبزی منڈی کے قریب سے 36 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔۔۔
جس کی شناخت مصطفی کے نام سے ہوئی۔کاہنہ لنگڑا پھاٹک کے قریب 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔