قانون کی خلاف ورزی پر چنیوٹ کی ایک شوگر ملز میں2 چیوٹس سیل
اسلام آباد (اے پی پی)ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی پر لالیاں ضلع چنیوٹ میں واقع ایک شوگر ملز میں 2چیوٹس سیل کردئیے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شوگر ملز میں تعینات ایف بی آر عملے نے مل کی دو چیوٹس کو سیل کر دیا۔
جن پر مل انتظامیہ نے مطلوبہ ڈیجیٹل آئی کیمرے اور این وی آر سسٹم نصب نہیں کیے تھے ،ملز انتظامیہ نے مذکورہ سسٹم نصب نہ کرکے سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت ٹریک اینڈ ٹریس قوانین کی خلاف ورزی کی ،دونوں چیوٹس کو ڈیجیٹل آئی کیمرے اور این وی آر نصب کرنے تک سیل کیا گیا۔ یہ اقدامات شوگر سیکٹر میں ٹیکس انفورسمنٹ کو مضبوط بنانے اور سرکاری محصولات کے تحفظ کیلئے ایک وسیع مہم کا حصہ ہیں۔