پھولنگر:نامعلوم شخص سڑک عبورکرتے ٹرک تلے آکر جاں بحق

 پھولنگر:نامعلوم شخص سڑک عبورکرتے ٹرک تلے آکر جاں بحق

مریدکے نارووال روڈ پر تیز رفتار بس کی رکشہ کوٹکر، 7افراد شدید زخمی ہوگئے

قصور،مریدکے (نمائندگان دنیا)گرڈ سٹیشن پھولنگر کے قریب نامعلوم شخص سڑک عبورکرتے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ 38سالہ شخص ٹرک کی ٹکر سے موقع پر ہی دم  توڑ گیا،ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا ۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ مریدکے نارووال روڈ پر گزشتہ صبح چک بُھلے کے قریب فیصل آباد جانیوالی تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس میں سوار ایک ہی خاندان اورمقامی گاؤں کے 7افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔ ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں