شاداب پلی :سابقہ رنجش پر میاں بیوی پر بدترین تشدد
ناصرہ اورخاوند کو قابو کر کے ڈنڈوں اور سلاخوں سے تشدد کا نشانہ بنایاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب پلی کے قریب ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر ناصرہ نامی خاتون اور اس کے خاوند کو قابو کر کے ڈنڈوں اور سلاخوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے زخمی کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔