لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی موبائل فون چھین لئے

 لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی موبائل فون چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

ہنجروال میں محسن سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون,قلعہ گجر سنگھ میں لیاقت سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی آباد میں ریاض سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں طارق سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں کاظم سے 1لاکھ 40ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھائونی اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، شادباغ اور گارڈن ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں