ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،4شدیدزخمی
منڈیکی گورائیہ،ڈسکہ ، سیالکوٹ (نامہ نگار، نمائندگان دنیا)مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخصجاں بحق جبکہ 4 شدیدزخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق موضع دوبرجی کا 30 سالہ مراتب اور نگور کا 41سالہ صداقت موٹرسائیکل پر جارہے تھے جب وہ جیسروالہ کے قریب پہنچے تو انہیں تیزرفتار بس نے ٹکر ماردی جس سے مراتب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ صداقت شدیدزخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچادیاگیا جبکہ راجوکے کے عثمان کا بھانجا 16سالہ عبدالہادی اور اس کا دوست 17سالہ احمد موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ انہیں تیزرفتار بس نے کچل کر شدیدزخمی کردیا زخمیوں کوسول ہسپتال پہنچادیاگیا ۔صدر پولیس نے ڈرائیور عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔