سٹور کو ایکسپائری جوس فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا

سٹور کو ایکسپائری جوس فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے کلالہ کلاں روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈیکنٹنگ شاپ کو سیل کر دیا۔

کارروائی کے دوران دکان پر گیس کی غیر قانونی فروخت اور عوامی تحفظ کیخلاف سرگرمیوں کی نشاندہی ہوئی ۔دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کا بھمبر روڈ پر واقع میگا سٹور پر چھاپہ، سٹور کو ایکسپائری جوس فروخت کرنے پر سیل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر قانونی ڈیکنٹنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی عوامی سلامتی سے نہیں کھیلنے دینگے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ادریس گجر کی ہدایات پر لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ گجرات نے اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی اور کمرشل اداروں میں مختلف لیبر قوانین کے تحت 13 انسپیکشنز کیں جن میں چائلڈ لیبر کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔انسپیکشنز کے دوران 5 او ایس ایچ ایڈوائزریز جاری کی گئیں جبکہ مختلف لیبر قوانین کی 5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ مزید برآں، 3 ادارے تسلی بخش پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں