چھ وارداتوں میں شہریوں سے نقدی ،سامان لوٹ لیا گیا

چھ وارداتوں میں شہریوں  سے نقدی ،سامان لوٹ لیا گیا

ڈسکہ، میڈیکی گورائیہ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)چھ وارداتوں میں شہری لٹ گئے ۔

ستراہ کے قریب سہیل سے دوافراد نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے چھین لئے ، شیرے دا کوٹ میں جمشید سڈل کے کارخانہ کے گیٹ کاتالا توڑ کر چورموٹریں، بیرنگ، بجلی کی تاریں اور زرعی مشینری کے گیئرز لے گئے ، منڈیکی گورائیہ میں سفیان کی دوکان سے موبائل ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لوہارانوالی سے واٹر پمپ چوری ، نعیم اقبال کے ہوٹل سے پمپ ، موٹر بجلی اور نقدی 3ہزار اورمحلہ مغلپورہ میں یاسر عزیز خلجی کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چورلے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں