20سالہ شادی شدہ لڑکی پراسرارطورپر غائب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)20سالہ لڑکی پراسرار طور پر غائب ہو گئی ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ کے رہائشی فلک شیر کی 20سالہ بہن مہک شہزادی جسکی 4ماہ قبل حسن سے شادی ہوئی تھی چند روز قبل سسرال سے لڑکر میکے آگئی تھی اورپھر اکیلی ہی میکے سے سسرال گئی لیکن وہ سسرال نہیں پہنچی ،اہل خانہ کے مطابق لڑکی کو نامعلوم افراد نے اغواکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔