سمبڑیال:11واداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال:11واداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سمبڑیال سرکلمیں چوری ڈکیتی کی 11 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

 تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ سلطان پورہ میں واقع احسان کے کباڑخانہ کے تالے توڑ کر چور 2لاکھ 14 ہزارروپے کا تانبا 37 ہزارکا پیتل 30ہزار وغیرہ ،EPZسلطان پروٹین فارم کے تالے توڑ کر م چور جنریٹر ،مین کیبل اور 7 عدد موٹریں ، ڈھلم میں عثمان کے ڈیرہ سے الیکٹرک موٹر محلہ امریک پورہ سمبڑیال میں مرتضیٰ کے گھر آئے مہمان سے چور 30 ہزاروپے موبائل فون ،تھانہ بیگووالہ کے موضع بریا ر میں ذوالفقار کے ڈیرہ سے 20 ہزارروپے مالیت کی لکڑیاں،فتح گڑھ محسن لطیف کے ڈیرہ سے موٹر بجلی ،کوٹ بھگت سے سبحان کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،موضع دوڑ میں اصغر کے ڈیرہ سے 12 سیل مرغے ،2 سولر بیٹریا ں2 موٹریں ،اڈا ساہووالہ سے طلحہ کا موٹر سائیکل ، فتح گڑھ حسنین ظہیر کے ڈیرہ سے موٹر بجلی چور کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں