منشیات فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس،شراب برآمد

منشیات فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس،شراب برآمد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 330 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔

سب انسپکٹر رانا نوید اختر نے کارروائی کرکے منشیات فروش علی حسن کو گرفتار کر کے 1560 گرام چرس جبکہ دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر انسپکٹر ذوالفقار تارڑ انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے د وسری کارروائی میں 330 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں