سرگودھا:اغوا شہری قتل ،بوری میں بند لاش کے ٹکڑے برآمد رشتہ دار گرفتار
امان اللہ کو 13روز قبل اغوا کیا گیا ، شعیب کو شامل تفتیش کیا توبھانڈا پھوٹ گیا مقتول میری بیوی پر الزام تراشی کرتا تھا، اسے قتل نہ کرتا تواس نے مجھے مار دینا تھا،ملزم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)38 سالہ شخص کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا،لاش کے ٹکڑے کر کے بوری میں بھر کر کھیتوں میں پھینک دئیے گئے ،معمہ 13 روز بعد حل کر لیا گیا ، ،پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں کے گاؤں حبیب کالونی سے 26 دسمبر 2025 کو 38 سالہ امان اﷲکے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے درج کروایا ، 13 روز تک پولیس مغوی کو تلاش کرتی رہی اس دوران مغوی کے رشتہ دار شعیب کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ امان اﷲکو میں نے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کیا اور کھیتوں میں پھینک دیا ، ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقتول اس کی بیوی پرغلط الزام لگاتا تھا ،اگر میں اسے قتل نہ کرتا تو اس نے مجھے قتل کر دینا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ، آلہ قتل بھی جلد برآمد کر لیا جائے گا ،لاش کے ٹکڑے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا د ئیے گئے ہیں ۔