کوٹ لکھپت:بھتیجوں کی فائرنگ سے چچا قتل

 کوٹ لکھپت:بھتیجوں کی فائرنگ سے چچا قتل

مقتول سلیم اور ملزموں سعید، عثمان وغیرہ میں وراثتی جائیداد کا تنازع تھا پولیس نے 2مرکزی ملزم گرفتار کرلئے ، دیگر دو کی گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں بھتیجوں نے فائرنگ کر کے چچا کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزموں کے مابین وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، جس پر ملزموں سعید، عثمان وغیرہ نے فائرنگ کرکے 51سالہ چچا سلیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو سپیشل ٹاسک دیا جس پر پولیس نے دو مرکزی ملزموں سعید اور عثمان کو فوری گرفتار کر لیا جبکہ مقتول سلیم کی لاش  (صفحہ4بقیہ نمبر13)پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق ملوث دیگر 2 ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں