بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار
ننکانہ صاحب(خبر نگار )ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر تھانہ فیض آباد پولیس نے دوران کاروائی بین الاضلاعی سرگرم ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی ہوئی لاکھوں روپے کی نقدی،6 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔۔ ۔
تھانہ فیض آباد نے گرفتار ملزموں سے ڈکیتی اور رابری سمیت 25 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے ، ملزموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے ، مزید انکشافات متوقع ہیں۔ گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ سجاد عرف سجادی، ارسل، جاوید اور عدیل وغیرہ شامل ہیں۔ سجاد عرف سجادی ڈکیت گینگ کے ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ۔ ڈکیت گینگ ضلع شیخوپورہ اور تھانہ فیض آباد کے علاقوں میں سرگرم تھا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا۔