باغبانپورہ:گھریلو جھگڑے پر خاتون کی زہر کھاکر خودکشی
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ باغبانپور ہ میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق شادی پورہ کی رہائشی ثوبیہ کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز پھر جھگڑا ہونے پر ثوبیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ،تاہم جانبر نہ ہو سکی۔