سانگلاہل:معمولی رنجش پر فائرنگ سے نوجوان قتل ،1ملزم گرفتار
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)سانگلہ ہل کے نواحی چک 132ساہو والا کے قریب معمولی رنجش پربھلیر روڈ کے رہائشی نوجوان فیض علی کو ملزموں جمشید مغل وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
بتایا گیا کہ قتل ہونیوالے فیض علی کا فیکٹری میں ساتھی ورکرز سے جھگڑا ہوا تھا، وہ فیکٹری سے چھٹی کر کے سانگلاہل اپنے گھر آرہا تھا،راستے میں ملزموں نے جان سے مارڈالا۔ مقتول کے جسم پر 9 گولیوں کے نشانات پائے گئے ،پولیس نے فوری سراغ لگا کرسالار والا کے رہائشی ایک ملزم جمشید مغل کو گرفتار کر لیا۔