کراچی:پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 6 افغان ڈکیت ہلاک

کراچی:پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 6 افغان ڈکیت ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں 6 افغان ڈکیت مارے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا کہ ڈکیتوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول، دو موٹر سائیکلیں اور ایک رائفل برآمد کرلی گئی ہے ۔ایس ایس پی کا بتانا تھا کہ ہلاک ملزمان 50 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کے دوران 3 افراد کو قتل کیا تھا، ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے ، چار ڈاکوؤں کی شناخت نقیب اللہ، عبدالباری، اللہ داد اور مجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان تین بھائیوں کے قتل میں ملوث تھے ، پولیس نے خفیہ اطلاع پر حسرت موہانی کالونی کے علاقے میں چھاپہ مارا، اس دوران ڈکیت گروہ نے پولیس پر فائرنگ کی، مقابلے میں چوکی انچارج جان شیر اور ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے ۔ ایس ایس پی کے کہنا ہے کہ ملزمان پر ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں، ہلاک افغان ڈکیت گروہ کے دو ملزمان ولی اور حیات پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ڈاکوؤں نے ماڑی پور میں گھر سے ایک کروڑ سے زائد رقم اور طلائی زیورات لوٹے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں