کارسوار مخالفین اسلحہ کے زور پر لڑکی کو اغواکر کے فرار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ملزم اسلحہ کے زور پر لڑکی کو اغواکر کے فرار ہو گئے ۔
نواحی گاؤں لالہ پور کا رہائشی وکیل اپنی بھتیجی کے ہمراہ تحصیل کچہری سے واپس گاؤں جا رہا تھا کہ بڈھا گورائیہ روڈ پر دو کاروں میں سوار مخالفین نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے چچا اور بھتیجی سڑک پر گر گئے اور ملزم عاقب جاوید نے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کی اور اسلحہ کے زور پر لڑکی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے ذریعے مغوی لڑکی سے آن لائن نکاح کررکھاتھا جس کی تنسیخ کیلئے متاثرہ لڑکی نے خلع کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔