جھنگ:گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، قتل کا شبہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ فیصل آباد روڈ کے تھانہ موچیوالہ کے علاقے میں ایک گھر سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت 35 سالہ مصطفی اور 30 سالہ کریم بی بی کے طور پر ہوئی ہے ، جو چک نمبر 167 میں مقیم تھے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ قتل کا لگتا ہے جلد واقعے کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔اور ملزم کو گرفتار کیا جائے گا ۔