کار اور ٹرک میں تصادم ،شہری جاں بحق ،3افراد زخمی
کار اور ٹرک میں تصادم ،شہری جاں بحق ،3افراد زخمی میانوالی بنوں روڈ ’’قاتل روڈ‘‘ بن گیا ،بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنیکا مطالبہ
داؤدخیل(نمائندہ دنیا )میانوالی بنوں روڈ قاتل روڈ بن گیا ،روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھنے سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں ،میانوالی بنوں روڈ پر ڈھیر امید علی شاہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے خواجہ آباد کا رہائشی نبیل شاہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے واضح رہے کہ میانوالی سے داؤدخیل تک بے ہنگم ٹریفک کا رش ہے ، ہیوی ٹریفک اس روڈ پر بہت زیادہ ہو گئی ہے ،اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی بنوں روڈ کو ون وے ،بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کر کے عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جائے ۔