ٹرانسفارمر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک
تلونڈی(نامہ نگار)ٹرانسفارمر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تلونڈی کے نواح ججل جھگے چبھیل میں ٹرانسفارمر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے جو اٹاری کا رہائشی تھا۔متوفی کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔