ڈاکوؤں نے 5 شہری لوٹ لئے ،2گاڑیاں ، 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نواں کوٹ کے علاقہ میں خیام سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون ،نصیر أٓباد میں ندیم سے 2 لاکھ90ہزار نقدی اور موبائل فون،مانگامنڈی میں امان اللہ سے 2 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق أٓباد میں وحید سے 2لاکھ40ہزارنقدی اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں دانیال سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گلشن اقبال اور برکی سے 2 گاڑیاں جبکہ مغل پورہ ،مسلم ٹاؤن اور گرین ٹاؤن سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔