نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور دھوکہ دہی سے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے