پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری کے قریب محمد بن اسد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا اور جعلی دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کردیئے گئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔