ڈسکہ :مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
ڈسکہ، ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز ، موٹر سائیکلوں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔
کسووالہ کے قریب ٹکی ٹافی فروخت کرنے والے افضل سے دونامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 37 ہزار روپے چھین لئے ،محلہ اسلام آباد میں افتخار احمد کے گھر سے 70ہزارروپے اور ضروری کاغذات چوری، لوڑھکی میں دوران سفر کفایت حسین کی جیب سے 4ہزارروپے اور موبائل فون چوری، سیخواں میں رانا شعبان علی کے ڈیرہ سے موبائل فون اور 28کبوتر چوری، بھلووالی میں قاری شفقت علی کے گھر سے موبائل فون چوری، گھوئینکی میں ہوٹل کے سامنے سے سلطان سعید کی موٹر سائیکل چوری، گھوئینکی میں مکینک کی د کان سے رمضان شبیر قادری کی موٹر سائیکل چوری، پسرورروڈ پر فخر زمان کے کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، اوچیاں کھرولیاں میں محمد علی کے ڈیرہ سے دوموٹر بجلی ،سامان ویٹ لفٹنگ وغیرہ چوری ہو گیا ۔