عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک نصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور حمزہ ستار کی جانب سے دائر کی گئی۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہہ بانی پی ٹی آئی کو فوراً شفا ہسپتال منتقل کیا جائے، عمران خان کا ماہر امراض چشم کے ذریعے آنکھ کا معائنہ کرایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، عمران خان کے علاج کیلئے ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں معائنہ کروایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں