ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر شہری حوالات میں بند

ون وے قوانین کی خلاف ورزی  پر شہری حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو قابو کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں