پراپرٹی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
دستاویزات تیار کروا کر پراپرٹی کا قبضہ اسے نہ دیا گیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔عثمان نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے لاکھوں مالیت کی رقم وصول کرلی، لیکن اس کے بدلے میں پراپرٹی کے دستاویزات تیار کروا کر پراپرٹی کا قبضہ اسے نہ دیا گیا اور اسے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔