کامونکے :لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں2خواتین پرتشدد
کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
گھریلو ناچاقی پر حبیب پورہ کے رہائشی آصف علی کی بہن نازیہ کو اُس کے شوہر محمد مالک، دیور ارشد اور اُن کے بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ معمولی تلخ کلامی پر موضع قہر والی کی رہائشی سدرہ کو اُس کے ہمسایوں عاصم، ابو بکر اور لقمان وغیرہ نے مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔