چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

 چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

لاہور(کرائم رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فون اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،

بتایاگیاہے کہ فیصل ٹاؤن میں رضوان سے 4لاکھ روپے اور موبائل ،چوہنگ میں اعظم سے 3لاکھ 50روپے اور موبائل،ہڈیارہ میں وقاص سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ،ساندہ میں ضیا اللہ سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل،بھاٹی گیٹ میں طالب حسین سے 2لاکھ،موبائل اور دیگر  سامان چھین لیا گیا۔مانگا منڈی اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ ،لاری اڈا اور نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں