میاں بیوی کی پراسرار ہلاکت ،2بچے بے ہوش،ہسپتال منتقل

میاں بیوی کی پراسرار ہلاکت ،2بچے بے ہوش،ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے قریبی علاقے موہنی روڈ احمد پارک میں گھر سے پراسرار طور پر ہلاک ماں بیوی کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں جبکہ دو کمسن بچے بے ہوش پائے گئے ،

پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ،ایدھی ترجمان کے مطابق میاں بیوی گھر میں مردہ پائے گئے ،ان کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے ناموں سے ہوئی ہے ، شبہ ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ، 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس بے ہوش پائے گئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر کے اوپر کیمیکل بنانے وا لا کارخانہ ہے جس کی بدبو سے میاں بیوی جاں بحق اور بچے بے ہوش ہوئے ، پولیس نے کارخانے کے مالک کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں