قصور:منگل منڈی کے قریب فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور:منگل منڈی کے قریب فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)قصور کے نواح میں منگل منڈی کے قریب فائرنگ سے نوجوان قتل،

کیسر گڑھ کا رہائشی عثمان عرف شیش ناگ ولد عارف راجپوت بھٹی اپنے دوست کے ساتھ گھر سے نکلا ۔ جب وہ پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور کی حدود میں منگل منڈی کے قریب پہنچا تو نامعلوم مسلح شخص نے اسے گولیوں کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ،حملہ آور فرارہوگیا۔ پرانا لاری اڈا کھڈیاں سے 32 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، شناخت اقبال مسیح ولد فرزند مسیح کے نام سے ہوئی جوشیر کوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ ابتدائی معلومات اور شواہد کے مطابق موت کی ظاہری وجہ منشیات کی زیادہ مقدار لینا بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں