فیصل آباد :90لاکھ مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد،2ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس نے فیصل آباد کے قریب تقریباً 90 لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے دو ملزم گرفتار کر لیے ۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق، ایم فور سیکٹر ون کے قریب مشکوک شہزور پک اپ کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی سے کسان برانڈ کے 70 کارٹن نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے ، جن کی مالیت ڈیوٹی اور ٹیکس سمیت تقریباً 90 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ ملزم سگریٹ سرگودھا سے مظفرگڑھ منتقل کر رہے تھے ۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیور محمد عابد اور اس کے ساتھی محمد وقاص کو حراست میں لے کر برآمد شدہ سگریٹ اور گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے فیصل آباد میں ایف بی آر حکام کے حوالے کر دی۔