مین ہول کی صفائی کے دوران باپ بیٹا جاں بحق

مین ہول کی صفائی کے دوران باپ بیٹا جاں بحق

ملتان ( کرائم رپورٹر )مین ہول کی صفائی کے دوران باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو1122نے لاشیں نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کردیں، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔ تھانہ صدر پولیس کے علاقہ ہیڈ سکندری نالہ کے قریب شہری کے گھر سیوریج کے پانی کیلئے بنے گٹر کی صفائی کیلئے 38سالہ محمد حسن اپنے بیٹے 18سالہ محمد حسین اور 19سالہ علی رضا کے ہمراہ پہنچا ،گٹر کی صفائی کیلئے حسن نیچے اترا تو زہریلی گیس کی وجہ سے چکر آنے بے ہوش  ہوگیا جس کو بچانے کیلئے بیٹا حسین نیچے گیا تو گیس کی وجہ سے چکراکر وہ بھی نیچے گرگیا۔ علی رضا باہر موجود رہا اطلاع پر ریسکیو1122اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گٹر سے باپ بیٹا کو مردہ حالت میں باہر نکالا جن کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو1122کے مطابق علی رضا نیچے نہ اترنے کی وجہ سے بچ گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں