نوابشاہ :طالب علم کی مبینہ خودکشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
نوابشاہ (بیورو رپورٹ ) قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائنل ایئر کے طالب علم نادر چنہ کی مبینہ خودکشی کے واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، جس میں ایس ایچ او تعلقہ نوابشاہ اور دیگر تفتیشی افسران شامل ہیں۔