سابقہ رنجش ،مخالفین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

سابقہ رنجش ،مخالفین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمران نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس کے ورکر رمضان سمیت دیگر افراد کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں