چوری شدہ رکشہ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چوری شدہ رکشہ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے عبداللہ پور کے قریب پولیس نے ملزم کو روک کر چیک کیا۔ جس کے زیر استعمال رکشہ چوری شدہ پایا گیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔