تیز رفتار بس کی ٹکر سے شہری جاں بحق

تیز رفتار بس کی ٹکر سے شہری جاں بحق

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )نجی کمپنی کی بس کی ٹکر لگنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

نواحی علاقے سلطان باہو کے رہائشی محمد صفدر نے اطلاع دی کہ وہ دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ نجی کمپنی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا شہری حماد الرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں