پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں راشد محمود نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اس سے بھاری مالیت کی رقم حاصل کرلی اور اس کے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے اس کے حوالے کر دیئے گئے ۔ جس سے متاثرہ شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں