گھر میں زبردستی داخل، چوری ، دھمکیاں دینے پر چھ افراد کیخلاف مقدمہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ لُڈن نے موضع موہل کے رہائشی محمد ریاض اختر لنگاہ کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد ریاض اختر نے الزام عائد کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ شریف شہری ہے ، لیکن ملزمان ظفر اقبال، عبدالجبار، فیروز خان، فلک شیر، غلام قادر، غلام محمد اور محمد یار قوم کھرل مبینہ طور پر اس کے گھر زبردستی داخل ہوئے ، گھر کی تلاشی لی اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔مدعی کے مطابق اہل خانہ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ نے بتایا کہ ملزمان سے اس کی پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے اور دو مقامات پر ملزمان کے خلاف مقدمات پہلے سے درج ہیں جو عدالت میں زیر سماعت ہیں، اسی بنا پر یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ متاثرہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔