گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں، 95 ہزار جرمانہ، 3 افراد گرفتار

گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں، 95 ہزار جرمانہ، 3 افراد گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ وزٹس کے دوران مارکیٹوں اور بازاروں کی مؤثر مانیٹرنگ کریں اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں 3 ہزار سے زائد انسپکشنز کیں۔ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر 95 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار اور ایک دکان کو سیل کر دیا گیا۔شہریوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام گرانفروشی سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں