اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ پر متعدد گاڑیوں کے چالان،15لاکھ جرمانے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری پی ٹی اے احسان احسن کی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے حنا رحمن کی زیرنگرانی اوور لوڈنگ اوراوورچارجنگ کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران ٹرانسپورٹ انسپکٹر میاں کاشف نے۔۔۔
اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پرناکہ بندی کرکے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان کرکے تقریباً 15لاکھ کے قریب جرمانے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے اوردرجنوں ٹرانسپورٹروں کو وارننگ دی ۔سیکرٹری آر ٹی اے حناء رحمن نے کہاکہ عید کی آمد پر ٹرانسپورٹروں نے اگر اوور لوڈنگ یا اوور چارجنگ کی تواس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔