چوری مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے پاکپتن اور لاہور پولیس کو چوری مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کر لیے۔
ڈولفن سکواڈ نے ہنجروال، چوہنگ سے 2ملزموں کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا۔ای پولیس ایپ سے چیک کرنے پر ملزم چوری مقدمات میں اشتہاری نکلے ۔ان کیخلاف پاکپتن اور لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے ۔ ڈولفن ٹیم نے ملزم اعظم اور علی حیدر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ ہنجروال کے حوالے کر دیا۔