شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
چک نمبر 275 ج ب میں عبدالقیوم کی اہلیہ کوہوس کانشانہ بنایاگیا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 275 ج ب میں عبدالقیوم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔